• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مشرف کی واپسی کی یقین دہانی پر اداروں کو کارروائی سے روک دیا: احسن اقبال

مشرف کی واپسی کی یقین دہانی پر اداروں کو کارروائی سے روک دیا: احسن اقبال

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں اپنا تحریری حکم جاری کردیا ہے جس میں وفاقی حکومت کو سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے اقدامات کا حکم دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، اگر ایک ہفتے تک پرویز مشرف نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مشرف بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرح عدالت میں پیش ہوں گے۔

نواز شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اس لیے یہ کیس کابینہ کو بھجوا دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار دور کے تمام ای سی ایل کیسز کی توثیق کابینہ سے کرائی جائے گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply