نائیجیریا: 7 طالبعلم دم گھٹنے سے ہلاک

نائیجیریا میں، جنریٹر کے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے نتیجے میں، ایک میوزک اسٹوڈیو میں مقیم 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق صوبہ بائیلسا میں، کوئی نعم البدل نہ ہونے کی وجہ سے، میوزک اسٹوڈیو میں مقیم یونیورسٹی طالبعلم نیند کے دوران جنریٹر کے پیدا کردہ دھوئیں سے متاثر ہو گئے ہیں۔

نیند کے دوران دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 نوجوان ہلاک ہو گئے اور بعض کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔

واضح رہے پیٹرول کی دولت سے مالا مال ملک نائیجیریا کے متعدد علاقوں کو ایک تواتر سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عوام کو دن بھر میں اوسطاً 4 گھنٹے کے لئے بجلی کے استعمال کا موقع ملتا ہے اور عوام کا ایک بڑا حصّہ بجلی کی ضرورت کو جنریٹروں سے پورا کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply