• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کردیاگیا

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کردیاگیا

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کردیاگیا،رجسٹرارسپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا جبکہ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تاہم نوٹی فکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔ بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال علالت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی عدم دستیابی کے باعث کیسز ڈی لسٹ لئے گئے ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بنچ ڈی لسٹ ہونے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

بینچ نمبر دو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست جاری کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply