ناسا کے خلاباز نے سورج کی رنگت بارے کیا تصدیق کی؟

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک سابق خلاباز نے تصدیق کی ہے کہ سورج کا رنگ دراصل پیلا نہیں سفید ہے۔

سابق امریکی خلا باز اسکاٹ کیلی نے ‘latest in space’نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے خلائی حقیقت کی تصدیق کی جس میں بتایا گیا کہ سورج اصل میں سفید ہے لیکن زمین کے ماحول کی وجہ سے یہ پیلا دکھائی دیتا ہے لہٰذا جب ایک بار کوئی شخص ہمارے سیارے کی ماحولیاتی تہہ سے باہر نکلتا ہے تو سورج سفید نظر آتا ہے۔

ناسا کے مطابق زمین کا ماحول سرخ سے زیادہ نیلی روشنی کو پھیلاتا ہے، نیلی روشنی میں معمولی کمی کا مطلب ہے کہ انسانی آنکھ سورج کے رنگ کو پیلا سمجھتی ہے۔

اس کے علاوہ تمام ایکس اور گاما شعاعیں زمین پر ہم تک پہنچنے سے پہلے ہی فلٹر ہو جاتی ہیں اور جیسے جیسے سورج کی روشنی ماحول کی مختلف تہوں سے گزرتی ہے،زیادہ سے زیادہ نیلی روشنی پھیلتی ہے اورپھر زیادہ مقدار میں سرخ روشنی ہماری آنکھوں تک پہنچتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غروب آفتاب کے وقت سورج اور یہاں تک کہ آسمان بھی سرخ دکھائی دیتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ناسا کے سابق خلا باز کے سورج کے رنگ کے حوالے سے اس تصدیق پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے،کچھ نے ان سے اتفاق کیا تو کسی نے طنزیہ جواب دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply