• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور: داتا دربار کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 19 زخمی

لاہور: داتا دربار کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 19 زخمی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ داتا دربار گیٹ نمبر دو کے قریب مین روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا ہے تاہم دھماکہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والے شواہد سے دھماکہ خودکش معلوم ہوتا ہے جبکہ دھماکہ کی جگہ سے انسانی اعضا بھی ملے ہیں۔

دھماکہ میں جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی ہے جس میں دو ایلیٹ پولیس کے اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار شاہد اور سلیم جبکہ شہری کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ حملہ آور کے اعضا فرانزک کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

میؤ اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں 2 پولیس اہلکاروں کی لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 19 زخمی بھی ہیں۔ زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

دھماکہ کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ فوری طور پر علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ دھاکہ سے ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جو داتا دربار کی سیکیورٹی کے لیے تعینات تھی۔

دھاکہ صبح کے وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود ہوتی ہے۔ دھماکہ کی جگہ کے اطراف بازار اور گھر موجود ہیں۔

داتا دربار کے اطراف میں مختلف بازار موجود ہیں اور یہ لاہور کا سب سے مصروف ترین علاقہ ہے جبکہ داتا دربار کے قریب رہائشی علاقہ بھی موجود ہے۔

جس جگہ دھماکہ ہوا یہ فیروز پور روڈ ہے جہاں سے مختلف راستے لاہور شہر کی جانب جاتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس فوری طور پر طلب کرتے ہوئے بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کر دیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply