اومیکرون کی بیٹیاں۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

پچھل پیریاں ہیں، چڑیلیں ہیں ، کیچڑ میں دھنستی ہوئی
اپنی ماہواریوں تک !
انہیں کیمائی گِل و آب میں آج
دھنسنے نہ دو ، اے عزیزو
کہ یہ کِشت و خوں کی مشینیں ہیں
قدرت کی بھیجی ہوئی
اس جہاں میں!
انہیں سات اونچے درختوں کی شاخوں سے لٹکاؤ ۔۔۔
ان کے لٹکتے ہوئے پاوؤ کی ایڑیوں میں
پھپھوندی کے ٹیکے لگاؤ
یہی اک طریقہ ان سے بچاؤ کا ۔۔۔
بچ جا ؤ گے اس طرح ان کی اولاد سے، اے عزیزو!
اگر پھر یہ آلودگی، یہ عقوبت
بسیلی، سِم آلود، لاکھوں کروڑوں کی اولاد میں
تم پہ نازل ہو، تو اے عزیزو
تمہیں خود ہی اپنی فحانت ، ایالت میں لڑنا پڑے گا
کہ ’’او میکران‘‘ اپنی سب بیٹیوں کو یہیں چھوڑ جائے گی
کیچڑ میں دھنستی ہوئی ان کی ماہواریوں تک!

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply