• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کا ناشتہ سرکاری خزانے سے تو نہیں ہوا؟ پولیس تحقیقات کریگی

وزیراعظم کا ناشتہ سرکاری خزانے سے تو نہیں ہوا؟ پولیس تحقیقات کریگی

فن لینڈ: پولیس نے اس بات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ وزیراعظم کے لیے ناشتہ غیر قانونی طور پرعوام کے پیسوں سے تو نہیں خریدا جاتا ہے؟ پولیس کی جانب سے یہ اعلان جمعہ کے دن کیا گیا ہے

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین کے متعلق فن لینڈ کے ایک اخبار میں منگل کو خبر شائع ہوئی تھی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ناشتے کے لیے حکومت سے فی ماہ 300 یورو یا 365 ڈالرز کا مطالبہ کر رہی ہیں جب کہ وہ سرکاری رہائش گاہ کیسارینتا میں رہتی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 35 سالہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ مراعات پہلے کے حکمرانوں کو بھی ملتی رہی ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کی شہریوں کے ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو کچھ ناشتوں کی رقم ادا کی گئی ہے جب کہ وزارتی معاوضے کے قانون میں اس قسم کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں وزیراعظم کے دفتر میں موجود افسران کے فیصلے کی جانچ کی جائے گی۔ اس سے وزیر اعظم اور ان کی سرکاری سرگرمیوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم سنا مرین کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کا خیر مقدم کرتی ہیں اور جب تک یہ جاری ہیں وہ ان مراعات کا مطالبہ روک دیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply