• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پوٹھوہاری رائٹر زکلب کاپہلا اجلاس و مشاعرہ۔۔۔۔۔۔رپورٹ: نعمان رزاق

پوٹھوہاری رائٹر زکلب کاپہلا اجلاس و مشاعرہ۔۔۔۔۔۔رپورٹ: نعمان رزاق

خطہ پوٹھوہار کے مشترکہ ”پوٹھوہاری رائیٹرز کلب کاپہلا باضابطہ اجلاس 6۔اکتوبر2019مڈسٹی اپارٹمنٹ راولپنڈی میں ہوا۔ جس میں پوٹھوہارکے شعراء وادبا نے بھرپور شرکت کی۔پوٹھوہاری رائیٹرز کلب اب تک 100 پوٹھوہاری رائیٹرز کو ممبر شپ دے چکا ہے۔
پوٹھوہاری رائیٹرز کلب کا قیام 29 مارچ2019عمل میں آیا اوریہ اس کا پہلااجلاس تھا۔جس کی صدارت مشہورومعروف افسانہ نگار وشاعر جناب شیرازطاہر نے کی۔ڈاکٹر طالب بخاری،شریف شاد،ثاقب امام رضوی مہمانان خصوصی جبکہ راجہ عبدالوحیدقاسم،صفدر حسین صفدر اورنیازجوشی مہمانان اعزاز تھے۔ نظامت کے فرائض مبین مرزا نے احسن اندازمیں سرانجام دیئے۔
محفل کاآغاز ملک کے معروف مشہور نعت خواں سیداظہرعلی کاظمی نے تلاوت قرآن پاک سے کیااور اپنی خوبصورت آواز میں پوٹھوہاری نعت سے حاضرین کے دل جیت لیے،ذاکر محمودذاکر نے خوبصورت پوٹھوہاری کافی پڑھی تومحفل کاعجب سماں تھا۔راقم الحروف (نعمان رزاق) نے جدید پوٹھوہاری ادبی جائزہ باعنوان ”پوٹھوہاری ادب کا کتابی وثقافتی ورثہ“پیش کیا۔بعدازاں پوٹھوہاری زبان پر یاسرکیانی نے سیرحاصل گفتگوکی۔
اجلاس میں شریف شادنے پوٹھوہاری رائیٹرز کلب کامنشور پیش کیا جس کو چندترمیم کے ساتھ قبول کرلیاگیا۔تاہم ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو اس منشور کی باضابطہ منظور ی دے گی۔
پوٹھوہاری رائیٹرز کلب کے اس خوبصورت ادبی اجلاس کے دوسرے حصے میں محفل مشاعرہ کااہتمام کیاگیا۔
محفل مشاعرہ کی صدارت معروف ومشہور شاعروادیب جناب رحمان حفیظ نے کی۔اخترحسین دولتالوی،حسین امجد،عرفان بیگ، مہمانان خصوصی جبکہ اکرم میرپوری،شیرازاخترمغل،حسن علی طاہر اور عفرت خورشید مہمانان اعزاز کی نشستوں پر براجمان ہوئے۔ محفل مشاعرہ کی نظامت راقم الحروف شاعر و ریڈیو کمپیئر(نعمان رزاق)خوبصورت پوٹھوہاری میں کی۔
محفل مشاعرہ میں رحمان حفیظ،اخترحسین دولتالوی،حسین امجد،عرفان بیگ،اکرم میرپوری،شیرازاخترمغل،حسن علی طاہر، عفرت خورشید،ڈاکٹر طالب بخاری،شیرازطاہر،تراب نقوی،عبدالوحید قاسم،یاسرکیانی،ثاقب امام رضوی،تصورحسین تصور،ظہور نقی، شاہد لطیف ہاشمی،ذاکر محمودذاکر،فریدزاہد،صفدرحسین صفدر،سجادعاقل،جاوید بخاری،اظہرمحمودخضر،مرزاغفورالہٰی،نیازجوشی،مبشرحسین مبشر، آصف خاکی،حبیب الرحمن حبیب،یعقوب انجم،طاہرہمدانی،ناصرحسین مستجاب،نزاکت علی مرزا،اعجازگوہر،یاسریابی،عامرآزاد، توقیرملک،محمدشیرازمغل،مبین مرزا،شکوراحسن اورنعمان رزاق اپنے اپنے انداز میں پوٹھوہاری اوراردوکلام پیش کیا۔تاہم اخترحسین دولتالوی نے اپنے اندازوکلام سے مشاعرہ لُوٹ لیا۔ محفل میں مراز غفورالہٰی اور اعجاز گوہر نے ترنم کے ساتھ کلام پیش کرکے محفل کوخوب گرمائے رکھا۔
سیدزاہد بخاری نے PTV کی نمائندگی کی جبکہ ریڈیو راولپنڈی(FM93)سے محمدساجدقریشی،شوکت ملک اور انیس الرحمن خصوصی طور پر تمام پروگرام کی کوریج کے لیے تشریف لائے۔ دیگر شعراء میں عظمت مغل،سیدفرخ حسین بخاری،اشفاق بھٹی،راجہ طارق،راجہ عشرت نواز اورراجہ نوید انجم جانی بھی محفل کا حصہ بنے۔
آخرمیں راجہ عبدالوحید قاسم نے تمام شعراکار کاشکریہ اداکرتے ہوئے پوٹھوہاری رائیٹرز کلب کوکامیاب پوٹھوہاری پروگرام اور پوٹھوہاری رائیٹرزکلب کے قیام پرمبارک بادپیش کی۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply