بائیڈن کے چہرے پر نظر آنے والا پُراسرار نشان ہے؟

وائٹ ہاوس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے چہرے پر نظر آنے والے پراسرار نشان کی وجہ بتادی۔ وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز صدر جو بائیڈن کے چہرے پر نظر آنے والے ایک پراسرار نشان کے بارے میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر ردِعمل دے دیا ہے۔ اس معاملے پر ڈپٹی پریس سکریٹری اینڈریو بیٹس کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے سوتے ہوئےخراٹوں  کو روکنے پُرسکون نیند لینے کے لیے ایک CPAP ڈیوائس کو پہننا شروع کیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس ڈیوائس میں ایک پٹی کے ساتھ ایک ماسک لگا ہوتا ہے جسے منہ پر پہنا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رپورٹرز نے جو بائیڈن کے چہرے پر ایک پر اسرار سے نشان کو نوٹس کیا تھا اور گزشتہ روز بھی ویسا ہی نشان امریکی صدر کے چہرے پر اس وقت دیکھا گیا جب وہ شکاگو میں اقتصادی تقریر کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply