• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوا زشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نوا زشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد :احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف  اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی ،سابق وزیراعظم نواز شریف ،ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے 7روز کیلئے حاضری اسے استثنیٰ کی درخواست دے دی،درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی۔

درخواست میں میں مؤقف اختیار کیا گیا 26 مارچ سے ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے اورنواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے علی ایمل پیش ہوں گے جبکہ مریم نواز کی جگہ ان کے نمائندے جہانگیر جدون پیش ہوں گے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی گردن میں بائیں جانب کینسر ظاہر ہوا ہے، ان کی پہلے 6 بار کیمو تھراپی ہو چکی ہے، ڈاکٹرز نے اب کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی کی تجویز دے دی ہے۔

وکیل نواز شریف خواجہ حارث نے کہا ڈاکٹرز نے بھی کہا کلثوم نواز کے شوہر کو بلایا جائے، کیمو تھراپی کیلئے  نواز شریف اور مریم نواز کو جانا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت اور کہا ٹرائل اختتام کے قریب ہے، ملزمان کو جانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے، رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا پورے خاندان کو لندن میں ہونا چاہیئے، حسن اور حسین کلثوم نواز کے علاج کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

احتساب عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply