الیکشن کیلئے انتخابی عمل کا آج سے باقاعدہ آغاز

عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے ریٹرننگ افسران آج پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 تا 22 دسمبر ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہوگی اور اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔

امیدواروں کی نظر ثانی فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے جب کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

ووٹرز کی تعداد میں اضافہ

دوسری جانب 2018 کے مقابلے میں 2024 کے عام انتخابات کے لیے 2 کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار 351 ووٹرز کا اضافہ ہو گیا ہے، ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہوگئی ہے۔

2018 کے الیکشن میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی، مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔

ملک بھر میں ڈی آر اوز کی ٹریننگ کا آخری روز

آج الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں ڈی آر اوز کی ٹریننگ کا آخری روز ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹریننگ ملک بھر میں ڈویژنل سطح پر جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز کی 2 روزہ ٹریننگ کل مکمل کرلی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 859 ریٹرننگ افسران اور 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹریننگ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران دے رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply