ٹوئٹر کا بھارت میں اپنے 2 دفاتر بند کرنے کا اعلان

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دہلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر بند کرتے ہوئے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے دفاتر کو بند کرنے کے فیصلے کو اخراجات میں کمی سے متعلق اقدام قرار دیا ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے 90 فیصد ملازمین کو فارغ کردیا تھا جس کے بعد اب دہلی اور ممبئی دفاتر کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر بنگلورو میں واقع اپنے آفس سے آپریشنز کو جاری رکھے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے ایلون مسک اب تک دنیا بھر میں ٹوئٹر کے متعدد ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جب کہ کئی دفاتر بھی بند کیے جاچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply