• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی فلم “ناقہ” سوشل میڈیا پر تنازع کا باعث بن گئی،مگر کیوں ؟

سعودی فلم “ناقہ” سوشل میڈیا پر تنازع کا باعث بن گئی،مگر کیوں ؟

مشہور سعودی فلم “ناقہ” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ فنکارانہ تنازع کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔ “Netflix” پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست میں سرفہرست رہنے کے بعد فلم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تقسیم واضح نظر آئی۔ کچھ افراد نے فلم انڈسٹری میں نوجوانوں کے کام اور اس تجربے کی تعریف کی اور دیگر افراد نے اس کی تائید نہیں کی۔

سعودی ہدایت کار مشعل الجاسر نے “X” پلیٹ فارم پر کہا کہ ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے وقت نکال کر فلم کو دیکھا اور ہر اس شخص کا شکریہ جنہوں نے فلم کو پسند کیا اور اس کی حمایت کی۔ ہر اس شخص کا شکریہ جنہوں نے اس پر تنقید کی۔ آپ کی تمام آراء میرے ذہن میں ہیں اور میں ان سے سیکھتا ہوں اور اپنے اگلے پروجیکٹ کی امید کرتا ہوں کہ وہ آپ کو مطمئن کرے گا۔

دریں اثنا، سعودی فلمی نقاد احمد العیاد نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ناقہ ان سب سے اہم سعودی فلموں میں سے ایک ہے جو ہم نے حال ہی میں دیکھی ہیں۔ یہ کہانی کی پیشکش، ہدایت کاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک مختلف فلم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم ایک نیا اور جرات مندانہ تجربہ ہے۔ اسی کی وجہ سے اس فلم کو دیکھتے ہوئے سامعین قدرے الجھن کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناقہ جیسی فلم ہمیں ہر گز پیچھے نہیں لے جائے گی کیونکہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں مڈنائٹ جنون سیکشن میں اس کا انتخاب 10 فلموں میں سے کیا گیا تھا۔ یعنی یہ فلم نہ صرف علاقائی یا مقامی فیسٹیول میں بلکہ ایک بین الاقوامی فیسٹیول میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے فلم کے ہدایت کار مشعل الجاسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرب کے اہم ترین ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں فلم ’’ ناقہ‘‘ کی تحریر اور ہدایت کاری مشعل الجاسر نے کی تھی۔ ان کے ساتھیوں میں یزید المجیول، امل الحربی، اضواء بدر اور جبران الجبران شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فلم کے واقعات اس وقت سامنے آتے ہیں جب ایک لڑکی خفیہ پارٹی میں شرکت کے بعد صحرا میں پھنس جاتی ہے۔ صحرا میں لڑکی کو ایک اونٹ نظر آتا ہے۔ چنانچہ لڑکی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس کی مدد سے جلد گھر واپس پہنچ سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply