• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 24 اکتوبر بروز اتوار کو میدان میں اتریں گی-

پاک بھارت کرکٹ میچ کی مقبولیت کی ہر طرف چرچے ہیں اور ہر کوئی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے بے چین ہے اور بے صبری سے ان گھڑیوں کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ یہ میچ صرف ٹی وی پر 30کروڑ مقامات پر دیکھا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق 5 کروڑ شائقین مقابلہ ڈیجٹلی دیکھیں گے جبکہ ریڈیو کی کمنٹری اور سینما گھروں میں بھی میچ دکھایا جائے گا۔

پاک بھارت ٹاکرے پر ٹی وی اشتہار کروڑوں روپے فی منٹ ہوگئے ہیں بھارت میں اسٹاراسپورٹس پر دس سیکنڈز کا اشتہار پاکستانی روپوں میں 60لاکھ روپے کا ہوگا یعنی ایک منٹ کے ریٹ 3 کروڑ60 روپے ہوں گے۔

اگر دو امیدوار شراکت سے ٹائم سلاٹ بک کرنا چاہتے ہیں تو قیمت 60 سے 70 کروڑروپے جبکہ ایسوسی ایٹ اسپانسر شپ کی قیمت تقریبا 30 سے 40 کروڑ روپے فی منٹ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ2021 کے دوران29 دن میں 45 میچز ہوں گے اورفائنل میچ 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply