• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مجھے نہ کبھی کوئی ہار دیا گیا نہ ہی میں نے اسے فروخت کیا ہے، زلفی بخاری

مجھے نہ کبھی کوئی ہار دیا گیا نہ ہی میں نے اسے فروخت کیا ہے، زلفی بخاری

سابق وزیر و پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں ہار بیچنے والی خبروں کو کھلا جھوٹ قرار دیا، انہوں نے لکھا کہ مجھے نہ کبھی کوئی ہار دیا گیا اور نہ ہی میں نے اسے فروخت کیا ہے۔

انہوں نے ایسی خبر چلانے والے میڈیا ہاؤس کا نام لے کر سرزنش کی اور لکھا کہ کہ بی گریڈ میڈیا ہاؤس کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے میڈیا پر سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والا قیمتی ہار زلفی بخاری کی مدد سے فروخت کیا۔

 

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

زلفی بخاری نے بیان دیا ہے کہ جب حکومت آئے تھی تب ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا اور میں  پاکستان میں مکمل طور پر شفٹ ہوچکا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ  اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے کے لیے برطانیہ جارہا ہوں،اب میرے پاس صرف پاکستان کی شہریت ہی ہوگی۔ آئندہ انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply