جیل میں سدھو موسے والا کے2قاتل مارے گئے

بھارت کی ایک جیل میں سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں گرفتار دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست پنجاب کی جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں سکھ موسیقار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں گرفتار دو گینگسٹر بھی مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے ترن تارن کی گویند وال صاحب جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ہوئی ،سینئر سپرنٹنڈنٹ ٌپولیس گُرمیت سنگھ چوہان کے مطابق قتل ہونے والے ملزمان کو سکھ گلوکار کے قتل کے الزامات کا سامنا تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ برس پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کیا گیا تھا جس میں یہ دونوں ملزمان بھی ملوث تھے جبکہ ان پر دیگر مقدمات بھی درج تھے۔ایس ایس پی گرمیت سنگھ چوہان نے کہا کہ قیدیوں کی لڑائی میں ہلاک ہونے والے ملزمان کو دیگر مقدمات کا بھی سامنا تھا، لڑائی میں ایک قیدی زخمی بھی ہوا ہے اور ان تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی گروہ سے تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کے درمیان جھگڑا معمولی بات پر ہوا جو بعد میں شدید لڑائی کی شکل اختیار کر گیا جس میں لوہے کے سریوں سمیت دیگر چیزوں کو آزادانہ استعمال کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے نام سے مشہور شبدھیپ سنگھ سدھو کو 29 مئی 2022 کو مانسا ضلع میں قتل کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply