• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس، سعودی شہریوں کو 3 سال کی پابندی کا انتباہ

کورونا وائرس، سعودی شہریوں کو 3 سال کی پابندی کا انتباہ

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال کی پابندی کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال تک باہر جانے سے روک دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پابندی والے ممالک کا سفر براہ راست یا بالواسطہ بھی نہ کیا جائے۔

سعودی حکام نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر کئی ممالک کے سفر سے منع کیا جاچکا ہے۔ کورونا پھیلاؤ کے باعث متعدد ممالک کے سفر پر پابندی لگائی گئی ہے لہذا ایسے کسی ملک کا سفر نہ کیا جائے جہاں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: انسانی اسمگلروں کیخلاف انٹرپول آپریشن میں شامل ہو گیا

Advertisements
julia rana solicitors london

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ بعض سعودی شہری ممنوعہ ممالک کا سفر کر رہے ہیں، یہ سرکاری اداروں کی جاری کردہ پابندی کی کھلی خلاف ورزی ہے اسی لیے ملوث پائے گئے افراد سے وطن واپسی پر قانونی باز پرس ہوگی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply