• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب: انتخابات کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے پرسپریم کورٹ کابڑا فیصلہ

پنجاب: انتخابات کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے پرسپریم کورٹ کابڑا فیصلہ

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے،فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے،عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کو معلوم ہیں۔الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے،بتایا جائے کہ سپریم کورٹ نے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیف جسٹس نے تمام افسران کو 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کر لیا،گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے حوالے سے تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply