• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کامران مائیکل راہداری ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت لاہورمیں پیش

کامران مائیکل راہداری ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت لاہورمیں پیش

لاہور:سابق وفاقی وزیرکامران مائیکل کو راہداری ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت لاہور میں پیش  کردیا گیا۔

تفصلات کے مطابق،ہفتے کو نیب حکام کی جانب سے سابق وفاقی وزیرکامران مائیکل کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،جس کیلئے احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔

کینٹرز اور خاردار تاریں لگاکر عدالت جانیوالے راستے کو بند کردیا گیا ہےجبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق،ملزم کو گزشتہ رات لاہور میں ان کی رہائشگاہ کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے ناجائز استعمال کر کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا،ملزم نے مبینہ طور پر ایک ارب 50 لاکھ کی کرپشن کی اور 2013 میں افسران پر دباؤ ڈال کر غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لاہور کی احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم کو آج کراچی منتقل کیا جائے گا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply