• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری ،عمران خان کا اعتراف

شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری ،عمران خان کا اعتراف

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور زمان پارک سے عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔ خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول نے عدالت میں رہتے ہوئے عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اور عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے۔

عمران خان نے بتایا کہ شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا، اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔

وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر کیا تھا یا نہیں، جو تین ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply