• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلفی بناتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھیل میں ڈوب گئے

سیلفی بناتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھیل میں ڈوب گئے

انڈونیشیا میں سیلفی بناتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھیل میں ڈوب گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ایک ہی خاندان کے چودہ افراد سیر کے لیے جھیل پر پہنچے تھے۔

خاندان کے سبھی افراد نے جھیل کے کنارے تختے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے تختہ الٹ گیا اور وہ پانی میں جا گرے۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں تمام افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ گزشتہ اسی طرح کا افسوس ناک واقع پاکستان میں بھی پیش آیا تھا جب سیلفی بناتے ہوئے 4 بہنوں سمیت پانچ افراد دریا میں ڈوب گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply