جنسیات۔ سو الفاظ کی کہانی۔۔۔سیف الرحمن ادیؔب

کئی کہانیاں لکھنے کے بعد بھی مجھے ذرا سی بھی شہرت نہیں مل سکی تھی۔
میری کہانی کو دس بارہ لوگ ہی پڑھتے تھے اور میرے نام کو دو چار لوگ ہی جانتے تھے۔
پر اب مجھے اس الجھن کی سلجھن مل گئی تھی۔ جو کام کئی کہانیاں مل کر بھی نہیں کر سکی تھیں، وہ ایک کہانی آسانی سے کرنے والی تھی۔
میری اس کہانی کو کئی لوگ پڑھنے والے تھے اور پڑھ کر میرے نام کو جاننے والے تھے۔
مجھے ڈھیر ساری شہرت ملنے والی تھی۔
اب کی بار میری کہانی پر “جنسیات” کا عنوان لگا ہوا تھا۔

 

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply