عرفان شہزاد
میں اپنی ذاتی ذندگی میں بہت ایڈونچر پسند ہوں۔ تبلیغی جماعت، مولوی حضرات، پروفیسر حضرات، ان سب کے ساتھ کام کیا ہے۔ حفظ کی کلاس پڑھائی ہے، کالجوں میں انگلش پڑھائی ہے۔ یونیورسٹیوں کے سیمنارز میں اردو انگریزی میں تحقیقی مقالات پڑھے ہیں۔ ایم اے اسلامیات اور ایم اے انگریزی کیے۔ پھر اسلامیات میں پی ایچ ڈی کی۔ اب صرف دو چیزیں ہی اصلا پڑھتا ہوں قرآن اور سماج۔ زمانہ طالب علمی میں صلح جو ہونے کے باوجود کلاس کے ہر بد معاش لڑکے سے میری لڑائی ہو ہی جاتی تھی کیونکہ بدمعاشی میں ایک حد سے زیادہ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ یہی حالت نوکری کے دوران بھی رہی۔ میں نے رومانویت سے حقیقت کا سفر بہت تکلیف سے طے کیا ہے۔ اپنے آئیڈیل اور ہیرو کے تصور کے ساتھ زندگی گزارنا بہت مسحور کن اورپھر وہ وقت آیا کہ شخصیات کے سہارے ایک ایک کر کے چھوٹتے چلے گئے۔پھر میں، میں بن گیا۔
جس طرح پہلے زمانے میں دو قوموں کے درمیان جنگوں کی وجہ بادشاہوں کے امنگیں ہوا کرتی تھیں، عوام کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا تھا مگر مورخین غلط طورپر ان کے انفرادی یا گروہی مفاداتی اقدامات کو← مزید پڑھیے
عہد رسالت میں مرد و خواتین کے سماجی اختلاط اور روابط کی جہات ڈاکٹر یاسین مظہر صدیقی کی کتاب ‘رسول اکرم اور خواتین ایک سماجی مطالعہ’ کے تناظر میں ہمارے ہاں مسلم ذہن علمی سے زیادہ تاریخی، بلکہ شخصی← مزید پڑھیے
قوم کی فطری بنیاد نسل اور وطن کا اشتراک ہے۔ وطن سے مُراد اس کی جنم بھومی ہے۔ اس جنم بھومی کی حد کیا ہے یہ بھی وہی افراد طے کرتے ہیں۔ مثلاً سرائیکی بلٹ کو پنجابی نہیں سمجھا جاتا← مزید پڑھیے
عام طور پر تجربہ و مشاہدہ پر مبنی معلومات اور حاصلات کو علم یا سائنسی علم کہ دیا جاتا ہے۔ یہ نا واقفیت پر مبنی تاثر ہے جو ہمارے عام تعلیم یافتگان میں بھی پایا جاتا ہے۔ سائنسی علم ایک← مزید پڑھیے
فکری اشتغال رکھنے والے افراد کے ہاں ان کے فکر کی مجازی دنیا ایک حقیقت بن جاتی ہے، جس کے خلاف کھلے حقائق تسلیم کرنے پر ذہن آمادہ نہیں ہو پاتا۔ اس فریب نظر کی متعدد دلچسپ اور عبرت انگیز← مزید پڑھیے
والدین اور بزرگوں کی غلامانہ فرماں برداری کا تصور جاگیردارانہ معاشرت کے تقاضوں سے پیدا ہوا اور ایک تہذیبی قدر بن گیا۔ جاگیر دار ایک منتظم ہوتا ہے، جسے اپنی جاگیر کی حفاظت کے ساتھ ایک بڑے خاندان کا انتظام← مزید پڑھیے
1- کم سن بچوں کو رہائشی مدارس میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ اپنی حفاظت کی صلاحیت سے محروم بچے فاعلین اور جارحین کے لیے آسان شکار ہوتے ہیں۔ 2-مدارس میں بچے اپنے فطری اور حقیقی نگہ بانوں (والدین/سرپرست) کی عدم← مزید پڑھیے
مذہبی علما اور خطبا کی طرف سے طویل عرصے سے مسلسل یہ باور کرایا گیا ہے کہ حفظِ قران کی سعادت حاصل کرنے کی بہترین عمر بچپن کی ہے۔ گھرانے کا ایک حافظ بچہ خاندان کے دس ایسے افراد جن← مزید پڑھیے
انسان کے جذبات و احساسات جب اپنی تسکین کے لیے حد درجہ بے تاب ہوتے ہیں تو وہ پتھر کو خدا مان کر سجدہ ریز ہو جاتا ہے، بچوں اور جانوروں سے جنسی تسکین حاصل کرتا اور کسی معمولی شخص← مزید پڑھیے
انسانی علم مشاہدہ و تجربہ اور ان سے حاصل ہونے والے حسی اخبار و معلومات پر مبنی عقلی استدلال پر مشتمل ہے۔ حس و مشاہدہ کی خبر غلط اور ناقص بھی ہو سکتی ہے۔ عقلی استدلال بھی نا درست ہو← مزید پڑھیے
کسی حادثے یا ناکامی کی صورت میں خود اعتمادی اور بے اعتمادی کے رد عمل میں بہت فرق ہوتا ہے۔ خود اعتمادی ایسے کسی منفی واقعہ سے سبق سیکھتی، اس کا سامنا کرتی اور اس پر قابو پاتی ہے، جب← مزید پڑھیے
مسیح اور توہین مذہب کی صلیب مسیح علیہ السلام کے تمام پیروکاروں کو مسیح علیہ السلام کا جنم دن مبارک ہو۔ مسیح علیہ السلام کیا تھے؟ کیوں تشریف لائے تھے اور ان کے ساتھ کیا ہوا؟ اس کا جاننا ہر← مزید پڑھیے
اولاد کی خواہش ہونا فطری امرہے۔ تاہم، اولاد پیدا کرنا دین کا کوئی حکم نہیں۔ یہ دین کا موضوع نہیں، اس لیے قرآن مجید میں اس کے لیے کوئی نص بھی موجود نہیں۔ یہ فطرت کا تقاضا ہے اس کے← مزید پڑھیے
دینی روایت میں کسی فرد یا گروہ کے بارے میں فضائل یا لعنت در حقیقت ان کے کسی عمل یا فہم پر تحسین یا مذمت کا بیان ہوتا ہے۔ یہ شاباشی، قدر افزائی اور حوصلہ افزائی کی نوعیت کی چیزیں← مزید پڑھیے
مجھے یاد ہے جب ن لیگ حکومت آئی تھی، تو خواجہ سعد رفیق نے جاوید چودھری کے پروگرام میں ٹیلی فون پر رندھے ہوئے لہجے میں کہا تھا کہ اسے ریل ویز بہت بُری حالت میں ملا ہے لیکن وہ← مزید پڑھیے
۲۰ جولائی ۱۹۶۹ء کو نیل آرمسٹرانگ (Neil Armstrong) نے چاند پر قدم رکھا۔ یہ واقعہ پوری دنیا کے انسانوں کو اس وقت کے دستیاب ذرائع ابلاغ کی سہولیات کے ساتھ دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ چنانچہ تما م دنیا← مزید پڑھیے
ایک زمانے تک میں بھی شریف فیملی کی کرپشن پر یقین رکھتا تھا مگر پھر ملکی اور بین الاقومی ایجنسیوں اور عدالتوں کی کارروائیوں کے نتائج دیکھ کر معلوم ہوا کہ سب مستقل پروپیگنڈا تھا جس سے ذہن مسموم ہو← مزید پڑھیے
یہ کہنا کہ قرآن اپنے دور کے لیے نازل ہوا تھا ۔ پہلے دور کی کتاب کو آج کے دورمیں قابل عمل سمجھنا درست نہیں تو پوچھا جائے گا کہ قرآن میں ایسا کیا ہے جو اب قابل عمل نہیں← مزید پڑھیے
مذہب پروہی اعتراض قابل اعتنا سمجھا جا سکتا ہے جو مذہب پر ہو نہ کہ اہل مذہب کی تعبیر و کردار پر۔ معترض اگر متعصب نہیں تو وہ بتائے گا کہ اس کے اعتراض کا محل مذہب ہے یا اہل← مزید پڑھیے
دوسرا نکتہ ایمان بالغیب کا ہے۔ نظریہ ارتقا اور بیگ بینگ تھیوری اپنے آثار و شواہد کی بنا پر تسلیم کیے گئے ہیں۔ یہی ایمان بالغیب ہے۔ ان پر اب ایسا تیقن ہو چکا ہے کہ ان کا انکار کرنا← مزید پڑھیے