• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • محرم الحرام کے دوران ضلع خانیوال کی حدود میں 48 علماء و ذاکرین کے داخلے پر پابندی

محرم الحرام کے دوران ضلع خانیوال کی حدود میں 48 علماء و ذاکرین کے داخلے پر پابندی

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر خان سیال نے ایک حکم نامے کے تحت ضلع خانیوال کی ریونیو حدود میں 48 علمائے کرام و ذاکرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس حکم نامے کا اطلاق 20 ستمبر2017ء سے شروع ہو کر آئندہ 60 دن تک لاگو رہے گا، جن علمائے کرام و ذاکرین کے ضلع خانیوال میں داخلہ پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا نعمان ضیاء فاروقی، مولانا ریحان محمود فاروقی، مولانا محمد اسماعیل آف سمندری فیصل آباد، مولانا اوورنگزیب فاروقی، سعید ارشد الحسینی، عرفان حیدر نوحہ خواں، علامہ محمد امین شہیدی، مولانا عالم طارق آف جھنگ، مولانا معاویہ اعظم طارق، مولانا نزاکت حسین بلوچ، مفتی محمد احسن عالم آف ساہیوال، مولانا محمد الیاس گھمن، محمد حسین ڈھکو آف سرگودھا، مسرور نواز جھنگوی، محمد طاہر جھنگوی، مولانا محمد آصف، محمد منشاء جھنگوی، غلام جعفر آف اٹھارہ ہزاری، اظہر حسین کاظمی آف جھنگ، مولانا عبیدالرحمن ضیاء آف کمالیہ، غلام جعفر جتوئی لاہور، مولانا مسعود الرحمن، علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ ساجد حسین نقوی آف راولپنڈی، مولانا سید کفایت حسین نقوی، سلطان محمود ضیاء، مولانا عطاء المنعم، شوکت رضا شوکت، مولانا گلفام حسین، مولانا طارق نقی، مولانا محمد نواز سیال آف صادق آباد، مولانا قاضی غلام شبیر علوی، اقتدار حسین نقوی آف ملتان، مولانا عبداللہ ناصر آف گجرات، مولانا محمد نواز بلوچ، مولانا منظور احمد، مولانا عبدالرؤف یزدانی آف گجرانوالہ، مولانا خادم حسین خورشید، مولانا عبدالرشید ترابی، مولانا محمد یوسف رضوی آف لاہور، مولانا عبدالحمید وٹو آف حافظ آباد، مولانا مسعود اظہر، مولانا عبدالرؤف آف بہاولپور، خدا بخش قیصر آف بھکر، مولانا سیف اللہ فاروقی گجرانوالہ اور مولانا محمد احمد لدھیانوی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply