کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان

کویت کے ولی عہد شیخ میشل الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد قانون اور آئین کے تحت عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کویت کے آئین کے آرٹیکل 107 کی بنیاد پراس فیصلے کا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہے۔

میرِکویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی جانب سے ایک تقریر میں شیخ میشل کا کہنا تھا کہ عوام خود ان لوگوں کا انتخاب کرکے سیاسی منظرنامے کو درست کرسکتے ہیں جو ان کی بہتر نمائندگی کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق اسمبلی اور حکومت کے درمیان بجٹ اصلاحات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ اختلافات کے باعث کویتی ولی عہد نے اسمبلی تحلیل کردی جس کے مطابق نئی اسمبلی بننے تک ضروری امور شاہی فرمان کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply