لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی روڈ کے دوران جہلم پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کی منزل داتا دربار لاہور ہے ، ان کی آمد پر سیکورٹی کے پیش نظر پولیس اور سپیشل برانچ نے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ملحقہ جنگل اور دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا ہے۔

ڈکٹیٹر کمر درد کا بہانہ بنا کربیرون ملک فرار ہوگیا ہے, اسے کوئی پوچھتا کیوں نہیں؟: نواز شریف
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مشن جی ٹی روڈ پر روانہ ہیں اور ان کا قافلہ جہلم پہنچ گیا ہے جہاں وہ آج قیام کے بعد کل (جمعہ) کو لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، سیکورٹی خطرات کے پیش نظر جی ٹی روڈ کو کسی بھی قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم کی سیکورٹی کو مزید یقینی بنانے کے لئے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ملحقہ جنگل اور دیگر علاقوں میں بھی سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا گیا،آپریشن میں شاہدرہ پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ فی الوقت علاقے سے کسی بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔
نوازشریف سے پہلے ان کا باورچی ہوٹل پہنچ گیا ،کھانے کا اہتمام شروع کر دیا
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے علاقے آﺅٹ فال روڈ پر ایک ٹرک میں بم دھماکہ ہوا تھا جس کے بارے میں سیکورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ ٹرک مبینہ طور پر مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ شخصیت کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال ہونا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں