• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی، سپریم کورٹ کا 15 روز میں تجاوزات ختم کرانیکا حکم

کراچی، سپریم کورٹ کا 15 روز میں تجاوزات ختم کرانیکا حکم

سپریم کورٹ نے 15 دن میں کراچی سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کراچی سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  جس سلسلے میں میئر کراچی وسیم اختر، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے استفسار کیا کہ تجاوزات آپ ختم کرائیں گے، اپناپلان بتائیں؟ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ہم مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں جبکہ میئر کراچی وسیم نے عدالت کو بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ 70 فیصد صاف ہوچکا ہے۔ چیف جسٹس نے میئر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سے کہا کہ صرف ایمپریس مارکیٹ نہیں اطراف کا علاقہ بھی صاف کرائیں۔ عدالت نے میئر کراچی سمیت انتظامیہ کو شہر بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا حکم موجود ہے، اب کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ وسیم اختر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ صدر کو مکمل طور پر صاف کرائیں گے، جبکہ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز اور رینجرز کو بھی انتظامیہ سے تعاون کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تمام فٹ پاتھوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے، رفاہی ادارے فٹ پاتھوں پر غربا کو کھانا کھلاتے ہیں، انہیں بھی ہٹایا جائے، میئر کراچی غریبوں کو کھانا کھلانے کے لئے متبادل جگہ دیں۔ اس پر وسیم اختر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میرے پاس اختیارات نہیں اور میجسٹریل پاور نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہر صاف کرانے کا ٹاسک میئر کراچی کو دیا ہے جبکہ عدالت نے تجاوزات کے خاتمے تشکیل دی گئی مشترکہ ٹیم کو 15 دن کی مہلت دے دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply