ماضی:دلچسپ کہانی پر مبنی فلم۔۔۔۔مرزا شہباز حسنین بیگ

انسان کا جیون تین ادوار پر مشتمل ہوتا ہے ۔ماضی حال اور مستقبل ۔انسان کی اپنی مختصر سی زندگی ماضی کو یاد کرتے حال میں جیتے جاگتے مستقبل کی پیش بندی کرتے اک دن ختم ہو جاتی ہے ۔ماضی بیتے ہوئے کل کی اک کہانی ہے ۔ہر انسان کی کہانی مختلف ہوتی ہے کچھ لوگ اپنے بیتے کل کو اپنی زندگی کا خوبصورت ترین وقت سمجھ کر ہمیشہ اس کو یاد کرتے ہیں ۔واپس اپنے ماضی کی خوشگوار یادوں میں کھو کر اس کے اک اک پل کی خوشی کشید کرنے کی تمنا کرتے ہیں ۔مگر کچھ لوگوں کا گزرا ہوا ماضی انتہائی نا خوشگوار ہوتا ہے ۔اور وہ اپنے ماضی سے جڑی ہر گھڑی اور پل کو فراموش کر کے اچھا حال اور مستقبل گزارنے کی چاہ میں زندگی کا ہر لمحہ کوشاں رہتے ہیں ۔

ماضی (MAAZII) اک ایسے  ہی شخص کی زندگی پر بنی ایک بہت ہی اچھی فلم ہے جو اپنے ماضی سے جان چھڑا کر ایک معقول زندگی گزار رہا ہوتا ہے ۔اک خوبصورت بیوی اور معصوم سی بیٹی کے ساتھ مگر اس کی خوشگوار زندگی میں ماضی کی زندگی دخیل ہو کر اس کی خوشیاں چھین لیتی ہے ۔
مختصر بجٹ کی یہ فلم تھرل اور سسپینس سے بھر پور ہے اور ڈائریکٹر نے کم بجٹ میں اپنی ہدایت کاری سے چار چاند لگا دیئے ہیں ۔فلم دیکھ کر آپ کو بوریت نہیں ہوگی ۔کہانی کچھ اس طرح سے کہ اک   ڈاکو جو اپنی بیوی سے بے حد پیار کرتا ہے ۔بیوی کی خواہش پر اپنے اکلوتے بیٹے کو تعلیم یافتہ بننے کی اجازت دیتا ہے ۔بیٹا سکول میں نئی شناخت کے ساتھ داخل ہوتا ہے حتی کہ اپنا نام اور باپ کا نام بھی تبدیل کرتا ہے ۔یوں تعلیم مکمل ہونے کے بعد اپنی پسند کی لڑکی کے ساتھ شادی کر کے زندگی آرام سے گزار رہا ہوتا ہے ۔ایک پیاری سی بیٹی کا باپ انتہائی مطمئن زندگی میں اس کا ماضی شامل ہو کر کسطرح ان کی زندگی میں بھونچال پیدا کر دیتا ہے ۔یہ سب کچھ دیکھنے کے لئے آپ کو مذکورہ فلم دیکھنی ہوگی ۔کیونکہ اگر یہاں پر سب لکھ دیا تو تجسس اور تھرل ختم ہونے کا اندیشہ ہے ۔پاکستان میں اب کم بجٹ کی اوپر تلے دو فلمیں نئے ہدایتکار ابو علیحہ کی ریلیز ہوئیں اور دونوں بہت شاندار بزنس کر کے کہ ثابت کیا کہ اچھی کہانی جاندار مکالمے اور عمدہ ہدایتکاری سے کم وسائل میں اچھی فلم بنانا ممکن بھی ہے اور وہ اچھا بزنس بھی کر سکتی ہے ۔ابو علیحہ کی پہلی فلم ہارر فلم تھی جس کو قلعہ روہتاس کے گردونواح میں خوب صورت لوکیشن میں فلمایا گیا ۔جبکہ ان کی دوسری فلم انتقام پر مبنی تیور ہے ۔تیور محض 75 لاکھ سے تیار ہوئی اور ایک ہفتہ میں دو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے ۔فلم ریویو تو بولی وڈ کا لکھا لیکن ابو علیحہ کی ریلیز ہوئیں دونوں فلمز کا ذکر کرنا بھی ضروری تھا ۔کیونکہ ہماری انڈسٹری دوبارہ سے اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے ۔

Facebook Comments

مرزا شہبازحسنین
علم کا متلاشی عام سا لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply