سانجھے دکھ ۔۔۔ اداریہ مکالمہ

 

موت ایک تلخ حقیقت ہے اور اگر جواں سال بیٹے کی ہو تو دل خراش بھی۔ محترم قمر الزمان کائرہ ریاست پاکستان کے سیاسی افق پر موجود قابل ذکر ترین سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔ اس سے ہٹ کر کائرہ صاحب ایک نہایت ہی نفیس اور سنجیدہ شخصیت بھی ہیں۔ سیاسی منظرنامے کے علاوہ محترم قمر الزمان کائرہ صاحب ہمارے اور آپ کی طرح ایک انسان بھی ہیں جن کے سینے میں آپ اور ہماری طرح دل بھی دھڑکتا ہے۔ یقیناً جوان بیٹے کی میت کسی بھی انسان کے لیے ایک سخت ترین امتحان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ادارہ مکالمہ اپنی تمام تر انتظامیہ، لکھاری اور قارئین کے ہمراہ محترم قمر الزمان کائرہ صاحب کے اس دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ اللہ تعالی مرحوم اسامہ کے اگلے جہاں بہترین فرمائے اور کائرہ صاحب اور اہل و عیال کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین۔

Facebook Comments

معاذ بن محمود
انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاست اور سیاحت کا انوکھا امتزاج۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply