سابق صدر نے گرفتاری کے ڈر سے خودکشی کرلی

لیما: جنوبی امریکا میں واقع ملک پیرو کے سابق صدر نے گرفتاری کے خوف سے کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق پیرو کے سابق صدر ایلن گارشیا نے کو جب علم ہوا کہ پولیس اہلکار انہیں رشوت کے الزام میں گرفتار کرنے کیلئے آئے ہیں تو انہوں نے گرفتاری کے خوف سے اپنی کنپٹی پر پستول رکھی اور گولی چلادی۔

پیرو کے وزیر داخلہ کارلوس مورن نے بتایا کہ ایلن گارشیا پر الزام تھا کہ انہوں نے برازیل کی ایک تعمیراتی کمپنی سے رشوت لی جبکہ ایلن اس الزام کو ہمیشہ مسترد کرتے رہے ہیں۔

Image result for Alan Garcia shoots himself\

پیرو کے سابق صدر ایلن گارشیا

وزیر داخلہ کے مطابق ایلن گارشیا کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو دارالحکومت لیما میں موجود ان کے گھر بھیجا گیا اور جب آفیسرز وہاں پہنچے تو گارشیا نے انہیں کہا کہ وہ ایک فون کال کرنا چاہتے ہیں، یہ کہہ کر وہ کمرے میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کرلیا۔

کچھ دیر بعد کمرے کے اندر سے گولی چلنے کی آواز آئی، پولیس اہلکاروں نے دروازہ توڑا تو دیکھا کہ ایلن گارشیا کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے سر سے خون بہہ رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گارشیا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پیرو کے موجودہ صدر مارٹن وزکارا نے ایلن گارشیا کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی گارشیا کے حامیوں کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر پہنچ گئی، تاہم پولیس نے انہیں اسپتال سے دور رکھا، ہنگاموں کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply