• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اگر مجھے جیل بھی ہوگئی ،تو الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، عمران خان

اگر مجھے جیل بھی ہوگئی ،تو الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جیل بھی ہوسکتی ہے،شاید مجھے نااہل کردیں ،لیکن الیکشن تحریکِ انصاف ہی جیتے گی۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت انتخابات کروانے سے خوف زدہ ہے، انہیں ڈر ہے کہ ہم الیکشن جیت جائیں گے، مجھے ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر پہلے ہی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، میں نہیں جانتا کہ وہ مجھے ڈس کوالیفائی کر پائیں گے یا نہیں؟ اس کی پرواہ بھی نہیں کیونکہ پی ٹی آئی تاریخ کی مقبول ترین پارٹی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتےگی، آئینی طور پر 90 دن میں الیکشن ہونے تھے، ہمارےدور میں عدالتی کام میں مداخلت نہیں تھی، جیسے پہلے ہوتا آیا جبکہ ہم نے میڈیا میں بھی مداخلت نہیں کی، میڈیا سے کوئی مسئلہ تھا تو ہماری وجہ سے نہیں،اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ عالمی کھلاڑی کے طور پر ساری دنیا گھوما ہوں، مانتا ہوں کہ امیر اور غریب ممالک میں فرق قانون کی حکمرانی کا ہے، ہماری لڑائی ہے کہ طاقتور طبقے کو بھی قانون کے نیچے لایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply