• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس کا ایئر بلیو کو 2010 حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

چیف جسٹس کا ایئر بلیو کو 2010 حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ائیر بلیو کی انتظامیہ کو 2010ء میں اس کے جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں 2010 ء میں ائیر بلیو ‘2012 ء میں بھوجا ائیرلائن اور2016 ء میں پی آئی اے کے جہازوں کے حادثات کے متاثرین کے خاندانوں کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے۔

عدالت نے وقت پر جواب جمع نہ کرانے پر ائیر بلیو پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ائیر بلیو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چھ کے علاوہ حادثے کے تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا گیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply