• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوٹیوب کا تعلیمی ویڈیو زکےمزیدفیچر پیش کرنے کافیصلہ

یوٹیوب کا تعلیمی ویڈیو زکےمزیدفیچر پیش کرنے کافیصلہ

یوٹیوب نے تعلیمی ویڈیوز اور اسٹریم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اضافی معلومات اور تفصیلات کا فیچر پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے جس کے تحت ویڈیوز میں شامل مضامین کی تفصیلات کو ظاہر کرنا ممکن ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ ویڈیو میں شامل اہم ابواب اور ان کے پس منظر سے آگاہ کیا جائے تاکہ دیکھنے والے خاکوں، اضافی معلومات، ذیلی معلومات اور دیگر طریقوں سے بھی استفادہ کرسکے۔
یوٹیوب نے کہا ہے کہ ’ہم تعلیمی اور تدریسی ویڈیوز کیلئے ایک نیا خودکار نظام ٹیسٹ کررہے ہیں۔ اس میں تصاویر اور چھوٹی چھوٹی معلومات کی صورت میں ویڈیو کے اندر تفصیلات نمودار ہوں گی۔ فی الحال انگریزی زبان کی چند ویڈیوز پر اسے آزمایا جارہا ہے۔ ان میں سکولوں کا نصاب مثلاً حیاتیات، کیمیا اور دیگرموضوعات شامل ہیں۔ یہ آپشن موبائل ایپ کیلئے ہیں جو مخصوص بی ٹا ٹیسٹرز کیلئے ہے۔‘
اس کا مقصد یہ ہے کہ تعلیمی ویڈیوز میں وضاحتی معلومات کیلئےصارفین کو الگ سے نیا صفحہ یا ونڈو نہیں کھولنا ہوگی اور ویڈیو کے درمیان ہی مزید تفصیلات ظاہرہوجائیں گی۔ یوں تعلیمی ویڈیوز سے مزید فائدہ اٹھانا ممکن ہوگا۔
اگرچہ اب بھی یہ آزمائشی مراحل سے گزررہا ہے لیکن توقع ہے کہ کامیابی کی صورت میں اسے پوری دنیا کے صارفین کیلئے رائج کردیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply