• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 32امریکی اراکین کانگریس کا ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

32امریکی اراکین کانگریس کا ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

واشنگٹن: 32 امریکی اراکین کانگریس نے ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کانگریس نے امریکی وزیرخارجہ اور وزیرخزانہ کو خط لکھ دیا۔

اراکین نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ امریکہ ایران تنازعہ کورونا سے پریشان معصوم لوگوں کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

اس سے قبل امریکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ ایران پر پابندی میں نرمی پر از سر نوغور کر سکتا ہے لیکن امریکہ کی پابندیاں خوراک اور ادویات پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے لیے آئندہ 2 ہفتے مشکل اور تکلیف دہ ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے جواباً امریکہ پر طبی دہشت گرد ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے بڑھ گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply