خزانے کی تلاش میں پورا گھر مسمار کرلیا

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں خزانے کی تلاش میں ایک گھر کے صحن میں کھدائی کے دوران مکان کی دیوار ڈھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے سنجر پور میں خزانے کی تلاش میں گھر میں کھدائی کے دوران دیوار منہدم ہو گئی، دیوار کا بڑا حصہ پڑوسی کے گھر میں جا گرا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پڑوسی نے نوجوان کے خلاف تھانہ احمد پور لمہ میں درخواست دائر کر دی، پڑوسی نے بتایا کہ مذکورہ مکان 100 سال پہلے کا بنا ہوا ہے، اس لیے نوجوان کو یقین تھا کہ گھر میں خزانہ دبا ہوا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق ہمسائے نے نوجوان کو کھدائی سے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہیں آیا اور کھدائی جاری رکھی، تاہم اسے خزانہ تو نہیں ملا البتہ اس کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئی اور گھر کو بھی نقصان پہنچا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply