جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہو گا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج (بروز پیر) قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ  یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مسلسل اس بل کے لیے کوششیں کیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply