کراچی :سندھ کابینہ نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ ہوا جس میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں