• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رہنما تحریکِ انصاف فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم

رہنما تحریکِ انصاف فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کو آج ہی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوا دی۔

عدالت نے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ فوادچودھری کو ایک بجکر30منٹ تک لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا ہے کہ فواد چودھری اس وقت کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایا ہے کہ فواد چودھری سروسز اسپتال میں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ا فواد چوہدری کو راہداری ریمانڈ کے لیے کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے ان کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply