• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خبردار؛ کچھ جعل ساز فوجی افسر بن کر عوام کو فون کررہے ہیں، آئی ایس پی آر

خبردار؛ کچھ جعل ساز فوجی افسر بن کر عوام کو فون کررہے ہیں، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے مفاد عامہ کے لیے آگاہی مہم کےحوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کچھ افراد فوج کے اہلکاربن کرلوگوں کوجعلی کالزکررہے ہیں، ایسے افرد کو ذاتی معلومات ہرگز فراہم نہ کیں جائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند حلقے مسلح افواج کے اہلکار بن کرلوگوں کوکالز کررہے ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نام پر اس قسم کی کالزبھی جعلی ہیں، کسی کوبھی ذاتی، اہم معلومات ہرگزفراہم نہ کی جائیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں مردم شماری کے حوالے سے کوئی مہم نہیں چلائی جا رہی اس لیے لوگ نامعلوم نمبرز سے آنے والی ٹیلی فون کالز سے ہوشیار رہیں۔

آئی ایس پی آر نے عوامی آگاہی کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ افراد فوج کے نمائندے بن کرجعلی ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں اور مردم شماری کے نام پر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔یہ افراد لوگوں سے شناختی کارڈ نمبرز ،بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پوچھتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افواج مردم شماری کے حوالے سے ایسی کوئی مہم نہیں چلارہی، اس لیے عوام ایسی کالز کا جواب نہ دیں بلکہ فوری یونیورسل نمبر 1135 اور 1125 پر رپورٹ کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply