• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پادری سمیت چرچ کے تمام عملے کی ایک ہزار بار کوشش، سائٹ نہ کھل سکی

پادری سمیت چرچ کے تمام عملے کی ایک ہزار بار کوشش، سائٹ نہ کھل سکی

بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کے مطابق جرمنی کے کولون شہر میں ایک گرجاگھر کے عملے کے ارکان اور پادریوں نے چرچ کے فراہم کردہ کمپیوٹرز پر ”فحش ویب سائٹس تک رسائی کی بڑے پیمانے پر کوششیں” کیں۔ ایک سال میں 1000 مرتبہ فحش ویب سائٹس کو کھولنے کی کوشش کی گئی۔

شہر کے ایک معروف اخبار ‘کلونر اشٹٹ ‘انشائگر’ نے اس سے متعلق کہانی کو سب سے پہلے شائع کیا۔ اس کی رپورٹ کے مطابق چرچ کی قیادت کو جولائی 2022 میں 15 ملازمین کی اس متعلقہ حرکت کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔
گرچہ ایسی حرکتیں ریاستی یا چرچ کے قانون کے تحت قابل سزا نہیں ہیں، تاہم مغربی جرمنی کے گرجا گھروں کے ساتھ ملازمت کے معاہدے کے تحت اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت بھی نہیں ہے.

Advertisements
julia rana solicitors

کیتھولک مسیحیوں کے جنسی اخلاقیات میں فحاشی کو ایک سنگین گناہ اور قابل مذمت فعل سمجھا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق جن لوگوں نے فحاشی سے متعلق اصول و ضوابط سے تجاوز کیا اس فہرست میں ایک اعلیٰ درجے کا پادری بھی شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply