• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرس ہیپکنز جسنڈرا آرڈن کی جگہ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم مقرر

کرس ہیپکنز جسنڈرا آرڈن کی جگہ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم مقرر

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کے اچانک استعفے کے بعد لیبر ایم پی کرس ہپکنز کو نیوزی لینڈ کے نئے وزیرِاعظم نامزد کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں قدیم مقامی نسل ماوری سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعظم کے انتخاب کیلئے دباؤ دیکھا گیا جس کے بعد ملک کے وزیرِاعظم کیلئے کرس ہپکنز کے علاوہ وزیرِ انصاف کیری ایلن اور وزیر امیگریشن مائیکل ووڈ کے نام زیرِ غور تھے۔

تاہم نیوزی لینڈ کے نئے وزیرِاعظم کیلئے لیبر ایم پی کرس ہپکنز کو نامزد کر لیا گیا ہے جنہیں اس عہدے پر براجمان ہونے کیلئے اتوار کو ایوان میں لیبر پارٹی کی جانب سے باضابطہ توثیق کے بعد نیوزی لینڈ کا نیا وزیرِاعظم مقرر کیا جائے گا۔

جیسنڈا 7 فروری کو باضابطہ طور پر اپنا استعفی گورنر جنرل کنگ چارلس 3 کو پیش کریں گی جس کے بعد اگر کرس ہپکنز کو ایوان نمائندگان کی جانب سے حمایت حاصل ہوئی تو گورنر جنرل انہیں وزیرِ اعظم مقرر کریں گے۔

44 سالہ کرس ہپکنز پولیس تعلیم اور عوامی خدمت کے وزیر ہیں جو 2008 میں پارلیمنٹ کا حصہ بنے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کرس ہپکنز عارضی طور پر نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کے عہدے کو سنبھال سکیں گے کیونکہ رواں سال اکتوبر میں عام انتخابات ہوں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply