• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت نےافغانستان میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری کی مگرقسمت نے ساتھ نہیں دیا

بھارت نےافغانستان میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری کی مگرقسمت نے ساتھ نہیں دیا

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی ساری سرمایہ کاری ضائع ہو گئی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نےافغانستان میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری کی مگرقسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ افغانستان میں بھارت کی ساری سرمایہ کاری ضائع ہو گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے اچھے تعلقات کی بات کی۔ بھارت کی موجودہ قیادت پاکستان سے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو کمزور بنانے کے لیے کئی ممالک نے مل کر سازش کی۔ پاکستان ہر سازش کے بعد مضبوط ملک بن کرا بھرا۔

افغانستان کی سابق حکومت کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔ اشرف غنی افغانستان سے رات کے اندھیرے میں فرار ہوئے۔ اشرف غنی کےدوست سے پوچھا کہ کیا کرنا ہے تو کہا معلوم نہیں۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان کاخواہاں ہے۔ افغانستان میں جامع حکومت ہوگی تو لڑائی جھگڑے نہیں ہوں گے۔ کراچی اورگوادرکوبراستہ مزارشریف تاشقند سے ملائیں گے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ کیوں منسوخ کیا، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودھری اس حوالے سے آج پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وہ نیوزکانفرنس میں دوروں کی منسوخی کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply