• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کونوبل انعام دینےکیلئےقومی اسمبلی میں قرارداد جمع

وزیراعظم کونوبل انعام دینےکیلئےقومی اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو وزیراعظم کو نوبل انعام دینے کیلئے قرارداد تحریک انصاف کے رہنماء اوروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریت میں جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا، بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ  بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا، بھارت کے جنگجو یانہ رویئےسے سرحد کے دونوں طرف بسنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قرارداد میں کہا گیا کہ عمران خان نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا، امن کیلئے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply