سعودی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

ریاض:سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرکے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی آگئی، کل پاکستان آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق،پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کیلئے سعودی عرب اہم کردارادا کررہا ہے۔

وزیرخارجہ عادل الجبیرنئی دہلی اوراسلام آباد کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

سفارتی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرپہلے نئی دہلی جائیں گے جس کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دورہ پاکستان میں سعودی عرب وزیرخارجہ عدال الجبیر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آرہے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

دورہ پاکستان میں سعودی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ  عسکری حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے  ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply