• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برازیل :سابق صدر نفرت انگیزی پر 2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل قرار

برازیل :سابق صدر نفرت انگیزی پر 2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل قرار

برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو نفرت انگیزی پر 2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عدالتی حکم ہے کہ بولسنارو نے غیر ملکی سفارت کاروں کے سامنے اپنے ملک کے خلاف ابہام پیدا کیا اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جرمن میڈیا ہاؤس ڈی ڈبلیو کے مطابق بولسنارو نے اپنے پروپیگنڈا کے لیے میڈیا کا بھی غلط استعمال کیا۔بولسانارو نے غیر ملکی سفارت کاروں سے خطاب میں جھوٹ در جھوٹ پھیلایا اور لوگوں میں اشتعال پیدا کیا،جھوٹ بولنے، معاشرے میں تفریق ڈالنے اور ملک کو بدنام کرنے کے الزام پرسابق صدر کو الیکشن میں حصہ لینے پر 8 سال کے لیے پابندی لگا دی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply