• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈالرکی قدر میں کمی ; قرضوں کا بوجھ اور مہنگائی کم ہونےکاامکان

ڈالرکی قدر میں کمی ; قرضوں کا بوجھ اور مہنگائی کم ہونےکاامکان

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالرکی قدر کم ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں کمی جبکہ پیٹرول سمیت درآمدی اشیا،کپڑا،ادویات،میک اپ کا سامان سستاہونےکاامکان ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر گرنے اور روپیہ مضبوط ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر درآمدات بھی سستی ہوں گی۔ پاکستان پر ایک سو پچیس ارب ڈالر کا بیرونی قرض ہے اور جب ڈالر کی قیمت صرف ایک روپے بڑھے تو ملک پر بیرونی قرض کے مالی بوجھ میں بیٹھے بٹھائے ایک سو پچیس ارب کا اضافہ ہوجاتا ہے تاہم اب جبکہ ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا ہے اور روپیہ مضبوط ہورہا ہے تو اس بوجھ میں نا صرف اضافے کا سلسلہ رکے گا بلکہ اس میں کمی بھی آئے گی۔

معاشی ماہرین کے مطابق منگل کو ڈالر کا سرکاری ریٹ 10 روپے گرا اور یہ کمی برقرار رہی تو اس سے ملکی بیرونی قرض میں 1250 ارب روپے کی کمی آئے گی۔

درآمدکنندگان کے مطابق ڈالر سستا ہونے سے سینکڑوں درآمدی اشیا کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی جو پہلے ڈالر مہنگا ہونے سے مسلسل بڑھ رہی تھیں جس سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔

تاجروں کے مطابق پاکستان ایک ماہ میں پانچ ارب ڈالر کی اشیا درآمد کرتا ہے اور اگر ڈالر کی قدر گرنے کا رجحان برقرار رہا تو تمام درمدات سستی ہوں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

درآمدی مشینری،پرزہ جات، طبی و صنعتی آلات سستے ہونے سے انڈسٹریز کو فائدہ ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات، غذائی اشیاء،کپڑے، کاسمیٹک،ادویات، الیکٹرانک اور الیکٹرک کی مصنوعات،بیٹریز اور سولر پلیٹیں اور پینلز سمیت کھلونے،کھیلوں کا سامان،استعمال شدہ چیزوں سمیت سینکڑوں اشیا کی قیمت نیچے آئیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply