کینیڈ؛ انرجی انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں کا انکشاف

امریکا کی افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات میں کینیڈین انرجی انفرا اسٹرکچر پر سائبر حملوں کا انکشاف، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انرجی انفرا اسٹرکچر کو سائبرحملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ٹورنٹو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر حملوں کی رپورٹس کے حوالے سے میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ سائبر حملوں کے بعد کینیڈا کے کسی بھی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح ہے کہ امریکی خفیہ دستاویزات میں روسی حمایت یافتہ ہیکروں کی جانب سے کینیڈا کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مبینہ طور پر سائبر حملوں سے نشانہ بنانے کا بھی ذکر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply