اب 800 سی سی گاڑی مناسب پیسوں میں

کراچی: ذاتی سواری اب ہر خاندان کی ضرورت بن چکی ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں آئے دن گاڑیوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گاڑیوں کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث کچھ لوگ چھوٹی گاڑی کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ اس کے اخراجات کم ہوتے ہیں اور یہ فیول بھی کم استعمال کرتی ہے۔

چھوٹی گاڑیاں پسند کرنے والوں کیلئے یہ خبر خوشخبری سے کم نہیں ہو گی، کیونکہ ‘ریگل آٹو موبل انڈسٹریز لیمیٹڈ’ نے اپنی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاک ویلز پر فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق پرنس کی جانب سے جلد ہی 800 سی سی گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی جارہی ہے، جس کی ہارس پاور 40 ہے۔ یہ گاڑی ممکنہ طور پر اسی سال کے اوائل میں ہی لانچ کر دی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی قیمت تقریباً سات سے ساڑھے سات لاکھ روپے کے درمیان ہو گی۔

یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریگل آٹو موبائلز اور چین کا ‘ڈی ایف ایس کے’ گروپ گاڑیاں تیار کرنے کے تکنیکی معاہدے میں شامل ہو گیا ہے، یہ معاہدہ ‘پرنس’ برانڈ کے نام کے تحت آپریشنل ہو گا جو پہلے ہی پاکستان میں چھوٹے ٹرکس بیچ رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کمپنی کی جانب سے مینول اور آٹو میٹک دونوں ہی گاڑییاں متعارف کروائی جائیں گی، اس گاڑی کی حد رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply