:بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا خاتون بابا وانگا نے 2023 سال کے متعلق بھی کئی پیش گوئی کیں جن میں سے ایک براعظم ایشیامیں دھماکے سے متعلق بھی ہے ۔
بابا وانگا نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ 2023 میں براعظم ایشیا میں پاور پلانٹ میں ایک بڑا دھماکہ ہوگا ۔ جس سے بہت سی بیماریاں جنم لیں گی ۔ بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ زیادہ تر بچے لیبارٹریز میں پیدا ہونگے ۔ یہاں تک کہ لوگ (والدین) اپنے بچے کی پیدائش سے قبل ہی بچے کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کیا کرسکیں گے۔
بابا وانگا کی کئی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوچکی ہیں ،بابا وانگا نے 2020 میں بڑے پیمانے پر وائرس کے حملے، ٹڈی دل کے حملے اور فاقہ کشی کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی وبا شروع ہوئی جس کا پھیلاؤ اب بھی جاری ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں