حماس نے ایلون مسک کو غزہ آنے کی دعوت دیدی

حماس نے سماجی پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو غزہ آنے کی دعوت دیتے ہوئے وہ یہاں آکر ہونے والی تباہی کو دیکھ سکیں۔

حماس کے مرکزی رہنما اسامہ ہمدان نے ہم ایلون مسک کو غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے تاکہ ہمارے لوگوں کے خلاف ہونے والے قتل عام اور جرائم کا اندازہ لگایا جا سکے۔

ہمدان نے کہا کہ اسرائیل صرف ’طاقت کی زبان‘ سمجھتا ہے اگر اسرائیلی اسیران “مزاحمت” کے ہاتھ میں نہ ہوتے تو اسرائیل کبھی بھی اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی عورتوں اور بچوں کو رہا نہ کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کس قدر “وحشیانہ … قبضہ ہے ’اگر ہمارے پاس اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہم اسرائیلی اسیروں کو رکھنے پر مجبور نہ ہوتے۔

ہمدان نے عرب رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور محاصرہ کے خاتمے کے لیے ریاض میں ہونے والی غیر معمولی اسلامی عرب سربراہی اجلاس کے دوران متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ جنوب کے ساتھ ساتھ شمال میں بنیادی ضروریات کی شدید قلت کو دور کیا جا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply